ممبئی14جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاست میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ابھی تک ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں لیا ہے، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے دونوں جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ضروری ہو گیاہے۔اس طرح کی معلومات نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے ساتارا میں منعقد ایک اجتماع میں موجود ریلی کو دی ہے۔شرد پوارنے کہاکہ حال ہی میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کو دیکھیں تو دونوں جماعتوں کو ساتھ مل کر لڑنے کا خیال مصالحت سے کرناضروری ہے۔ریاست میں ضلع کونسل اور بلدیہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے آمنے سامنے انتخابات لڑنے کا فائدہ تیسرے کوملاہے۔اس موضوع پر دونوں جماعتوں کے لیڈروں کو غور کرنا ضروری ہے۔بتا دیں کہ اس وقت دس میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کاالیکشن ہونے جا رہا ہے۔ان انتخابات میں ممبئی میونسپل انتخابات سب سے زیادہ اہم ہیں۔این سی پی کی جانب سے اس الیکشن کیلئے پہلے سے ہی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس سے ممبئی کانگریس نے این سی پی کے ساتھ کسی بھی قسم کی انتخابی اتحاد ہونے کے امکان کو جمعہ کو مسترد کردیا تھا۔ہفتہ کو شرد پوار کے بیان کے بعد دونوں جماعتوں میں باہمی اتحاد کی بحث کا کوئی اشارہ فی الحال نظر نہیں آتاسکا ہے۔